وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا سال2026ء کا پہلا اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گورننگ باڈی کے ممبران کو ایجنڈے بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔صوبائی کابینہ سے منظور شدہ ہاؤسنگ سیکٹر ریفارمز اور کابینہ سب کمیٹی کی تجاویز کے مطابق ایل ڈی اے رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے عدالتی احکامات کے مطابق ماسٹر پلان 2050 کو مکمل کرنے کی مشروط اجازت دینے کی سفارش کی۔ایل ڈی اے سٹی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائیٹ کی ری پلاننگ کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کی کل 4 سڑکوں کی کمرشلائزیشن کی منظوری کی سفارش کی گئی، کالج روڈ، غازی چوک تا یو ای ٹی گول چکر، ڈیفنس روڈ، بھوبتیاں چوک تا کاہنہ،جی ٹی روڈ، قائد اعظم انٹر چینج تا بی آر بی کینال، برکی روڈ، رنگ روڈ تا بی آر بی کینال شامل ہیں۔سبزہ زار روڈ، لیاقت چوک تا ملتان روڈ، سمن آباد ایل او ایس روڈ کو موخر کر دیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف سیلز اینڈ الاٹمنٹ کے ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون، سوک سینٹر کی ری ماڈلنگ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں ایگزیکٹو ٹرانسفر سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی میں ایل ڈی اے کی دیگر سکیموں کی طرح ایک دن میں پلاٹ ٹرانسفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں گورننگ باڈی ممبران کے ٹیکنیکل ممبران اکبر شیخ اورعبدالحنان،ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاون پلانرز، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ہاوسنگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے سٹی اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس، نیسپاک، فنانس کے نمائندگان، نمائندہ پی اینڈ ڈی بورڈنے شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاکینال بینک روڈ پر مختلف انڈر پاسز کا دورہ
23 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اجلاس،جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق کاناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ،،بھاٹی چوک،اندرون سرکلر روڈ،کچہری چوک اور آوٹ فال روڈ کا دورہ
5 دن ago
*سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے،طاہر فاروق*
Related Articles
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ،روزانہ لوٹو ماہانہ کماو کی پالیسی پر عمل پیرا،تبدیل کیا گیا سٹاف پرانے ایریاز میں متحرک
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
2 ہفتے ago


