وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ نےحلقہ این اے 130 یوسی 73 میں بلال پارک اورچھوٹی بلال پارک کاافتتاح کردیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔

صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حلقے کے تمام پارکس کی تزئین وآرائش کرکے انہیں مثالی بنائیں گے۔مستقبل میں بھی اسی جوش اوروژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کاسفرجاری رہے گا۔میاں مرغوب احمد نے کہاکہ اب تک این اے 130 میں 4 پارکوں کا افتتاح کیا جاچکاہے۔آئندہ چند روزمیں این اے 130 میں مزید پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش کے کام مکمل کرکے ان کا افتتاح کیاجائے گا۔راشدنصراللہ معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب نے کہاکہ پارکس کی تعمیرنو،تزئین وآرائش سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارکوں کی تعمیرنو وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہے۔






