لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) لاجواب ورکرز یونین رجسٹرڈ کی جانب سے اقبال ٹاؤن کے مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایل ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں لاجواب ورکرز یونین کے صدر سید احتشام رضوان، جنرل سیکرٹری سید عبدالعزیز شکری اور چیئرمین دیوان ایاز احمد نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سید احتشام رضوان نے کہا کہ یونین کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات باہمی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری سید عبدالعزیز شکری نے بھی اس موقع پر ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے یونین کی کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور ادارے کی بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔






