وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے آفس کا دورہ،مانیٹرنگ روم کا معائنہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے آفس کا دورہ کر کے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بنائے گئے جدید مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہر ڈویژن میں میڈیا مانیٹرنگ روم قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کی آگاہی کے لئے بنائی گئی شارٹ فلم دیکھی۔

ذیشان رفیق نے اتھارٹی کے ٹرانزیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی وزیراعلیٰ مریم نواز کا فوکس ہے اس کیلئے موثر آگاہی مہم ضروری ہے۔ شارٹ فلم کے ذریعے بالخصوص نوجوانوں کو صفائی کی اہمیت کا پیغام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اینٹی لٹرنگ مہم کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے بعد گندگی پھیلانے پر جرمانے کئے جائیں۔ وزیر بلدیات نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کا میکانزم مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب مکمل ڈیجیٹائز ہے، شکایات پر ایکشن فوراً ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونا چاہیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق اقدامات جاری ہیں۔ ٹرانزیشن کے عمل کا بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ باقیماندہ اہداف بھی جلد حاصل کر لئے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button