ستھرا پنجاب پروگرام چیف ایگزیکٹو افسران کی نااہلی کی نذر ہو رہا ہے۔کمزور آئی ٹی سسٹم ستھرا پنجاب پروگرام کی ناکامی کا باعث بن رہا ہے۔جس کی وجہ سے تین ماہ سے کنٹریکٹرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن نہیں ہو سکیں۔شہروں اور دیہات میں جن کمپنیوں کا صفائی کا نظام آوٹ سورس کیا گیا ان کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔صورتحال یہی رہی تو عملہ صفائی کو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی مشکل ہو جائیں گی۔ستھرا پنجاب اتھارٹی مکمل فعال نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں صفائی کا نظام سی ای اوز کی ہی مرہون منت ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ جب تک پہلی والی ادائیگیاں کلیئر نہیں ہوتیں مزید بجٹ جاری نہ کیا جائے تاہم ایجنسیوں کےچیف ایگزیکٹو افسران کی طرف سے معاملہ کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور آئی ٹی سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے علاوہ اس کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں ہو رہے جس سے وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کا خواب چکنا چور ہونے کا خدشہ ہے۔وزیر بلدیات پنجاب کی بھی سی ای اوزپر کمزور انتظامی گرفت اس ناکامی کی وجہ ہے۔کنٹریکٹرز کے مطابق اگر پارشل پیمنٹ نہ ہوئی تو حکومتی ڈیڈ لائن کے اندر ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں گی اور صفائی کا نظام بہتری تو دور برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔کمپنیوں نے وزیر بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
1 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
2 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
2 دن ago





