ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھائی چوک توسیع منصوبے سے متعلق سائٹ آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور نیسپاک ٹیم نے بریفنگ دی۔اجلاس میں داتا دربار کے سامنے پیازے پر جاری کام، واک ویز، املاک کے فساڈ بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پارکنگ ایریا سے منسلک پیڈسٹرین انڈرپاس اور ٹوائلٹ بلاک کی تعمیر کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔کچہری چوک سے آزادی چوک جانے والی ٹریفک کو مکمل طور پر ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آزادی چوک سے کچہری جانے والی سڑک پر انڈرپاس کی تعمیر کے پلان کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کو ںریفنگ میں بتایا گیا کہ آزادی چوک سے کچہری جانے والی سڑک پر انڈرپاس کی تعمیر کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔آزادی چوک سے کچہری چوک کی جانب تین لین پر مشتمل انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے سے منسلک تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے اہداف کے مطابق ٹارگٹ کے حصول کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور کام کی رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ٹیپا،ایل ڈی اے، نیسپاک، کنٹریکٹر اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔






