پنجاب حکومت تقرروتبادلے محمد فاروق رشید ڈی جی پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی تبدیل،عبداللہ نئیر شیخ کی تعیناتی

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق رشید ڈی جی پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محمد فاروق رشید ایڈیشنل سیکرٹری انرجی تعینات کر دیا گیا ہے۔عبداللہ نئیر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ تبدیل کر کے ڈی جی پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری انرجی محمد ساجد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر فنانس ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی مسعود احمد تبدیل کر دیا گیا ہے۔مسعود احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی میں تقرری کی منتظر ملیحہ ایثار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ملیحہ ایتار کی خدمات ڈی جی راولپنڈی اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پاکپتن محمد عابد شبیر تبدیل کر دیا گیا ہے۔محمد عابد شبیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات اینڈ وائلڈ لائف حافظ محمد عمران تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button