*ایل ڈی اے اور ٹیپا کے جاری ترقیاتی کاموں کے لئے ویجیلنس ٹیمیں تعینات*

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ٹیپا کے جاری ترقیاتی کاموں کے لئے ویجیلنس ٹیمیں تعینات کر دیں۔ویجیلنس ٹیموں میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی،ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز،ڈائریکٹر سی اینڈ آئی اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ شامل ہیں۔ ویجیلنس ٹیمیں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے جاری منصوبوں پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ و ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔ویجیلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کریں گی۔

ٹیپا اور ایل ڈی اے کے چیف انجینئر ویجیلنس ٹیموں کی تجاویز پر عملدرآمد کرائیں گے۔ویجیلنس ٹیمیں ترقیاتی منصوبوں پر سی سی ٹی وی کیمروں، روڈ لائٹس،روڈ سائنیج، گرین شیٹ، سیفٹی بیریئرز، جی آئی شیٹ و دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں گی۔ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز، داتا دربار، ناصر باغ منصوبے پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے۔ایڈیشنل ڈی جی ایجوکیشن،کچی آبادیز،نیلاگنبداوررائے و نڈ روڈپر جاری ترقیاتی کاموں کی ویجیلنس کریں گے۔ ایڈ یشنل ڈی جی یو پی، مصری شاہ، ریلوے اسٹیشن تا آزادی چوک،اچھرہ بازار منصوبے کی نگرانی کریں گے۔ ڈائریکٹر سی اینڈ آئی،نیلم روڈ، شادے وال چوک تا نظریہ پاکستا ن روڈ، ڈاکٹر ہسپتال تا شوق چوک، ایوب چوک تا عبدالستار ایدھی روڈ، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ ایریا ز، یو سی پی چوک، خیابان فردوسی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے۔ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن سکیم کے ایریا ز اورڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹولنٹن مارکیٹ کی ویجی لنس کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button