محکمہ بلدیات پنجاب نےچونیاں میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کی بوگس کارروائیوں کے معاملہ پر چیف آفیسر کو معطل کر دیا ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چونیاں ظل ہما فاطمہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ نے چیف آفیسر کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف آفیسر چونیاں ظل ہما فاطمہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔





