لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران کی شبانہ روز محنت رنگ لائی،سٹلڈ ایریاز کی77 اور مرجر ایریاز کی24 ٹی ایم ایز کو خصوصی گرانٹ جاری

پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران کی شبانہ روز محنت رنگ لائی ہے اور سٹلڈ ایریاز کی 77 TMAs کے لئے 1360.000 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ برائے ادائیگی بقایاجات تنخواہوں اور پنشن کا اجراء کر دیا گیا ہے جب کی مرجر ایریاز کی 24 TMAs کے لئے 147.000 روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی ہے اور مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری تک پرسنل لیجر اکاونٹ میں 30 جون 2025 تک توسیع کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے

مزید برآں TMAs کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ، گریجویٹی وغیرہ کے لئے گرانٹ کے اجراء کے کیس کو حتمی شکل دینے کے لئے محکمہ بلدیات کی زیر صدارت اجلاس 03.02.2026 کو منعقد ہو گا۔ اسی طرح بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی سمری ازاں اکاونٹ فور وزیر اعلیٰ کی منظوری بزریعہ صوبائی کابینہ بھی باقاعدہ ارسال کی جا چکی ہے۔یہ سب لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی کاوشوں پر سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک کی ذاتی دلچسپی کا مظعر ہے۔

جواب دیں

Back to top button