لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید کمیل حیدر شاہ کا GIZ کے زیرِ اہتمام منعقدہ نیشنل کانفرنس برائے میونسپل انرجی ایفیشنسی سے خطاب

اسلام آباد: لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید کمیل حیدر شاہ نے GIZ کے زیرِ اہتمام منعقدہ نیشنل کانفرنس برائے میونسپل انرجی ایفیشنسی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ توانائی کا مؤثر استعمال اب محض ایک انتخاب نہیں بلکہ پائیدار اور مالی طور پر مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے لحاظ سے مؤثر بلدیات نہ صرف مالی استحکام حاصل کرتی ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی خدمات کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ

اے ڈی ایل جی ملک بھر کی کونسلز کو توانائی اسمارٹ گورننس کے فروغ اور عملی اقدامات میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ مؤثر اور فوری عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مقامی حکومتوں کو جدید اور پائیدار توانائی نظم و نسق کی جانب گامزن کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button