ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز بارے اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کے لیے رہائشی بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کو ای بز پورٹل سے لنک کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ، ای بز پورٹل پر کیسز اور دیگر ڈیجیٹل ریفارمز کاجائزہ لیا گیا۔نمائندہ پی آئی ٹی بی، چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط اور چیف ٹاؤن پلانرز نے بریفنگ دی۔ای بز پورٹل میں کیسز اپ ڈیٹ کرنے میں درپیش ٹیکنیکل و پروسیجرل ایشوز کو جلد حل کیا جائے گا۔اجلاس میں ای بز پورٹل پر جمع کروائے گئے کیسز کا کیس وائز تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایل ڈی اے ای بز پورٹل پر لینڈ یوز، کمرشل بلڈنگ پلان کی منظوری اور کمرشلائزیشن کے کیسز پہلے ہی آن لائن منظور کر رہا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری اب ایل ڈی اے سے کمرشل کے ساتھ ساتھ رہائشی بلڈنگ پلان بھی ای بز پورٹل سے گھر بیٹھے منظور کرا سکیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اور پی آئی ٹی بی ٹیمیں مل کر صافٹ وئیر میں آنے والے ٹیکنیکل ایشوز حل کریں، ای بز پورٹل پر کیسز کو کم سے کم وقت پر ہر صورت منظور کیا جائے۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ڈیجیٹل ریفارمز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آن لائن سروسز کی پراگریس بارے باقاعدگی سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف پلانر ٹو، ایڈیشنل ڈی جی یو پی،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آرکیٹکٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






