ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سلمان پارک، نشتر ٹاؤن اور عطا بخش روڈ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سلمان پارک، نشتر ٹاؤن اور عطا بخش روڈ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔سلمان پارک نشتر ٹاؤن کی گلیوں، محلے کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ٹف ٹائلز اور پیور لگائے گئے ہیں۔ سلمان پارک میں سٹرام واٹر ڈرینج، مرمت و بحالی اور یونیفارم ڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے۔

فیروز پور روڈ، نشتر ٹاؤن پر مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور بنائے گئے ہیں۔عطا ء بخش روڈ کی تعمیر اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سے علاقے کی خوبصورتی اور ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔

عطاء بخش روڈ پر سڑک کی توسیع، اسفالٹ مکمل کر لیا گیا ہے، ایک طرف پی سی سی کی جا رہی ہے۔عطاء بخش روڈ پر نالے کے اوپر کراسنگ برج اور املاک کے فساڈ کو بہتر کروایا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عطا بخش روڈ پر فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان پارک نشتر ٹاؤن کو ماڈل کمیونٹی کے طور پر ڈویلپ کر رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سلمان پارک میں پارک کو ماڈل پارک بنانے، املاک کے فساڈ بہتر بنانے اورکام کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button