ایل ڈبلیو ایم سی کی نشتر ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکش، شاہراؤں کی واشنگ اور کنٹینرز کلئیرنس جاری

ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر بھر میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بناتے ہوئے نشتر ٹاؤن میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل جاری ہے جبکہ فیروز پور روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز نشتر ٹاؤن میں صفائی اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر تعینات ہیں۔ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس مکمل طور پر کلیئرکیے گئے۔آشیانہ روڈ، اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔ہڈیارہ ڈرینز فیروز پور روڈ اور شنگھائی نالے کے اطراف عملہ صفائی ستھرائی پر موجود ہے۔مزید برآں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔

جواب دیں

Back to top button