گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفدکی ایل ڈی اے ہیڈآفس جوہرٹاون آمدہوئی۔ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ اویس مشتاق نے وفد کو ایل ڈی اے کی ورکنگ اور جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ اور آئی ٹی ریفارمز بارے بریفنگ دی گئی

۔وفد کے شرکاء کو ماسٹر پلاننگ،اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت دیگر سیکشنز بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کو "لیوایبل” شہر بنانے کے لیے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔وفد کے شرکاء کو ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔وفدکو ریونیو جنریشن بارے اقدامات کے متعلق آگاہ کیاگیا۔وفدکو ڈیجیٹل میپنگ،آن لائن نقشہ جات اورڈیجیٹل نوٹسزکے اجراء کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سسٹین ایبل ماڈل ڈویلپمنٹ کے تحت داتادربار، نیلاگنبد، گلبرگ، اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں ایل ڈی اے ایک رول ماڈل ادارہ ہے۔ایل ڈی اے کے ریفارمز اور رولز اینڈ ریگولیشن کو اپنائیں گے۔ایل ڈی اے آنے کا مقصد افسران کی استعداد کار میں اضافہ اور ڈیجیٹل ریفارمز بارے سیکھنا ہے۔اس موقع پرچیف ٹاون پلانر،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف آئی ٹی، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر فنانس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔






