ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریونیو کے اہداف کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے تمام سیکشنز کے ریونیو اہداف بارے بریفنگ دی۔ چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے اپنے اپنے زونز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے آخری سہ ماہی میں ریونیو جنریشن مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی ا ے نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل پینلٹی کے حصول کے لیے یومیہ بنیادوں پر تمام زونز میں ریکوری آپریشن تیز کیا جائے۔نئی کمرشل کی گئی سڑکوں پر کمرشل فیس کی ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ایل ڈی اے پلاٹوں کی اگلی قرعہ اندازی آئندہ ماہ مئی میں کرے گا۔
ایل ڈی اے سکیموں میں آسان اقساط پر پلاٹوں میں بذریعہ قرعہ اندازی شمولیت کی آخری تاریخ 11 مئی ہے۔ اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے سٹی اور دیگر سکیموں کے ریونیو اہداف بارے بھی بریفننگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکوری بارے روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر آکشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






