صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لوکل کونسل کی سطح پر جائیداد منتقلی پر ٹیکس کی وصولی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔بورڈ آف ریونیو، محکمہ بلدیات اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا سندھ بینک، نیشنل بینک اور بینک آف پنجاب کے مابین مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخطی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں علی راشد وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد، سید خالد حیدر شاہ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو، نظیر احمد قریشی ممبر بورڈ آف ریوینیو، فیصل نواز ای وی پی نیشنل بینک، شرجیل رضا ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینک آف پنجاب، سید اسد علی شاہ ڈپٹی سی ای او سندھ بینک سمیت دیگر اعلی افسران بھی شریک ہوئے۔ٹیکس کے نظام کو بورڈ آف ریوینیو کے ڈیجیٹلائز سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مفاہمتی یاد داشت کی تقریب چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن عوام کو دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ ہے۔اسٹیمپ ڈیوٹی یا ٹیکس کی لوکل کونسل کو وصولیابی مالی طور پر مستحکم کریگی۔لوکل کونسل کا مالی اور انتظامی طور پر استحکام چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا وژن ہے۔لوکل کونسل کی سطح پر جائیداد کی منتقلی کے حوالے سے ٹیکس کا ڈیجیٹلائیز نظام کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریگا۔ڈیجیٹیلائز ٹیکس وصولیابی کا نظام شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ڈیجیٹلائزیشن کے نظام میں معاونت پر تمام متعلقہ نجی و سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں.ڈیجیٹل آئی پی ٹی کلیکشن سندھ حکومت کا عوام اور لوکل کونسلز کیلئے تحفہ ہیں۔لوکل گورنمنٹ بورڈ آف ریونیو اور تین بڑے بینک SITC کے ذریعے اس سسٹم سے جڑے ہوئے ہیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
5 گھنٹے ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
3 دن ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
4 دن ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
6 دن ago






