گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کے پیش نظر تمام بھرتیوں پر فوری پابندی عائد

حکومت گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے صوبے بھر میں ہر قسم کی بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق یہ پابندی نئی آسامیوں کے اشتہارات، تحریری امتحانات اور انٹرویوز سمیت بھرتی کے تمام مراحل پر لاگو ہوگی اور نئی منتخب حکومت کے قیام تک برقرار رہے گی۔حکام نے واضح کیا ہے کہ جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button