ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا
۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بھاٹی چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی 300 پائلیں مکمل کر لی ہیں، مجموعی طور پر 60 فیصد پائل ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھائی چوک انڈر پاس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے داتا دربار کے سامنے پیازہ کی توسیع، پیڈسٹرین زون اور پارکنگ ایریا پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈیسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ اور املاک کے فساڈ کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن اور سرکلر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ںریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے وال کی بیوٹیفکیشن، ایک موریہ،دو موریہ پل اور فلائی اوور کے نیچے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ اور فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں اور فنشنگ ورک کے دوران سو فیصد معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور نیسپاک حکام موجود تھے۔





