وزیر اعلیٰ پنجاب کے ‘پولیو فری ویژن’ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی زیرِ صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں ہفت روزہ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے پانچ روز کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں اے ڈی سی جی، سی ای او ہیلتھ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران ضلعی انتظامیہ لاہور نے انتھک محنت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2,150,725 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ہیں، جبکہ ٹیموں نے 1,506,376 گھروں تک براہِ راست رسائی کو یقینی بنا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ لاہور کی مؤثر حکمت عملی کے باعث 450 ایسے والدین کو بھی قائل کیا گیا جو پہلے ویکسینیشن سے انکاری تھے، جس کے بعد ان کے بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے آج پہلے ‘کیچ اپ ڈے’ کے موقع پر رہ جانے والے بچوں کی ٹریسنگ اور سو فیصد کوریج کا حکم دیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے اور بینچ مارک اہداف کے حصول میں کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت جوابدہی کی جائے گی۔ پولیو مہم کے مبصرین نے بھی لاہور میں اب تک کی کوریج کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی فریضے میں ضلعی انتظامیہ لاہور سے بھرپور تعاون کریں تاکہ لاہور کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا تحصیل راوی کا دورہ،پنڈی داس روڈ اور جیا موسیٰ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ
10 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا شہر لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
10 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن 6 مسمار
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ شہری سہولیات کی گرین بیلٹس پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی،6 سیل،3 ملزمان گرفتار،ایف آئی آر درج
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا اتوار کے روز بڑی مارکیٹوں اور بازاروں میں مؤثر آپریشن،تجاوزات کا مکمل صفایا
Related Articles
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کیلئے نومبر کا شیڈول جاری کر دیا*
2 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی کے زیرِ اہتمام الحمراء ہال میں خواتین ورکرز کے لئے چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد
3 دن ago
French Ambassador Visits LWMC Head Office to Explore Waste-to-Value & Model Landfill Projects
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نشتر زون میں آپریشن،آشیانہ روڈ پر 4 غیر قانونی تعمیرات مسمار
5 دن ago

