مختصرترین مدت میں 2 کروڑ 10لاکھ مریضوں کو فیلڈہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے علاج اور طبی سہولتیں مہیا کی گئی۔ 30ہزار سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے انسولین، ہیپاٹائٹس اورٹی بی کی مفت ادویات کی فراہم کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ کے شعبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1217مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلینک آن ویل پر ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا اور 70لاکھ الٹراساؤنڈ کیے گئے جبکہ12لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ فیلڈ ہسپتال پر 28لاکھ مریضوں کی آمد ہوئی جبکہ 448468 لیب ٹیسٹ ہوئے اور 170772 ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیے گئے۔ ذیابیطس کے 2242مریضوں کو گھر بیٹھے دو، دو ماہ کی انسولین فراہم کی جارہی ہیں۔ہیپاٹائٹس کے 14286 اور تپ دق کے 13864 مریضوں کو دو، دو ماہ کی میڈیسن ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فیز ون میں 1026 بنیادی مراکز صحت اور 191 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کرکے شاندار ہسپتال میں بدل دیا گیا۔فیز ٹو میں 433 بنیادی مراکز صحت اور 81 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ بھی مکمل ہونے سے عالی شان کلینک میں تبدیل ہوگئے۔ فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے پنجاب بھر میں 6 کروڑ30لاکھ افراد کی رجسٹریشن کر لی۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے 80لاکھ گھرانہ اور ایک کروڑ گھروں سے متعلق ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔پنجاب میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جی ایس آئی ٹیم نے 58571 ایریا میپنگ مکمل کر لی۔ پنجاب کے 4 ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض دل کے مراکز /کیتھ لیب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔ جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے1628 پروسیجر مکمل کیے گئے۔ 4 ضلعی ہسپتالوں میں 1055 انجیوگرافی،559 انجیو پلاسٹی،12 پرائمری پی سی آئی اور 2 کو عارضی پیس میکر لگائے گئے۔ اجلاس میں محکمہ صحت اینڈ پاپولیشن کی ری سٹرکچرنگ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے ڈائریکٹوریٹ برائے مانیٹرنگ اینڈ ویلیو ایشن کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ صوبے بھر میں 251 سرویلنس اسسٹنٹ، ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کررہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر مریض کو ہسپتال میں آمد کے بعداوسطاً پانچ منٹ میں ٹریٹمنٹ کی سہولت شروع کر دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر کے قیام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ رواں سال مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نرسنگ ڈگری کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں نشستیں بڑھانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
2 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
4 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago




