ایم سی ایل شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،5 مسمار، دو سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

شعبہ پلاننگ کے اسکواڈ نے پانچ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں داتا گنج بخش زون شعبہ پلاننگ نے ساندہ روڈ،ہال روڈ،بلال گنج،منٹگمری روڈ،رائل پارک اور ہال روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔

جواب دیں

Back to top button