وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صحت مند پنجاب کی جانب ایک اور قدم۔۔۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سی ای او صاف پانی سید علی اصغر اور ڈی جی پراجیکٹس مظہر خان نے جاری پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے نئے بنائے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس کی تعمیری رفتار کا جائزہ لیا اور اہداف میں سستی پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ پنجاب کے 4 شہروں میں واٹر بوٹلنگ پلانٹس کی تعمیر جاری ہے۔نارتھ زون میں چھوٹے ڈیموں کے پانی کو صاف کرکے قریبی دیہاتوں تک بذریعہ پائپ لائن پانی کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا وژن ہر شہری، خصوصاً دیہی علاقوں تک صاف پانی کی فراہمی ہے۔ مختلف شہروں میں آرسینک فری اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں۔ ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا کر ایک صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھیں گے۔ سینکڑوں ناکارہ فلٹریشن پلانٹس کو بحال کر کے دوبارہ فعال کیا جارہا ہے۔ بلال یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پانی کے معیار میں بہتری اور بیماریوں میں کمی کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ پراجیکٹس کو پائیدار بنانے کیلئے آپریشن اینڈ مینٹیننس ماڈل کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔
Read Next
3 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
4 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
4 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
5 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
6 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
2 ہفتے ago




