ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور نمائندہ یونیسف پاکستان پرنیل آئرنسائیڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔تقریب میں پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان،صوبائی وزیر پرائمری صحت خواجہ عمران نذیر،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ،چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد، چئیر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو،چیف فیلڈ آفیسر پنجاب یونیسف بہبودوف رمیز،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شرکت کی۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے پلے پیش کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں لاہور کو بچوں کے لیے چائلڈ فرینڈلی سٹی بنائیں گے۔اس ایم او یو کے تحت لاہور میں بچوں کے لیے خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ اس تاریخی ایم او یو پر یونیسیف اور ایل ڈی اے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ یہ تعاون پائیدار ترقی کے اہداف اور بچوں کے حقوق کے عالمی کنونشن سے ہم آہنگ ہے۔ایل ڈی اے اوریونیسیف کے مابین یہ معاہدہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ دونوں ادارے مشترکہ طور پر بچوں کے لیے مقامی ایکشن پلان تیار اور نافذ کریں گے۔ ان کاکہناتھاکہ یونیسف اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان بچوں کے لیے دوستانہ شہری ترقی کے فروغ کا معاہدہ طے پایاہے۔پاکستان میں UNICEF کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچے حکومت کا کوئی ایک شعبہ نہیں بلکہ کسی بھی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔ پاکستان کی وسیع نوجوان صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ یونیسیف نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ نمائندہ یونیسف پاکستان نے کہاکہ یہ شراکت داری لاہور میں “چائلڈ فرینڈلی سٹی” کے اقدام کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے، جس کا مقصد زیادہ جامع، محفوظ اور ذمہ دار شہری ترقی کے ذریعے بچوں کی حفاظت، نشوونما اور ان کو بااختیار بنانا ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ پاکستان کی 40 فیصد سے زائد آبادی بچوں پر مشتمل ہے،محفوظ اور جامع شہر وقت کی ضرورت ہے ۔لاہور کا چائلڈ فرینڈلی سٹی بننے کی جانب پہلا قدم ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ شہری ترقی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ بچوں کے محفوظ مستقبل سے جڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کا اقدام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔بچوں میں سرمایہ کاری معاشی ترقی کی بنیاد ہے اوریہ عالمی تحقیق سے ثابت ہوچکاہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ ماحولیاتی خطرات سے بچے سب سے زیادہ متاثر، فوری اقدامات ناگزیرہیں۔ان کا کہناتھاکہ2022 کے سیلاب سے کروڑوں افراد متاثر ہوئے اور لاکھوں بچے مشکلات کا شکار ہوئے۔چائلڈ فرینڈلی شہر دراصل موسمیاتی طور پر مضبوط شہر ہوتے ہیں۔ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی سے بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں چائلڈ رائٹس اور خصوصی افراد کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں ،پنجاب اسمبلی منصوبے کی مکمل حمایت اور مؤثر نگرانی کرے گی۔ان کا کہناتھاکہ خصوصی افراد کیلئے ایکسیسبیلٹی آڈٹ ناگزیرہے اورمنصوبے کی شفافیت کیلئے اہداف اور ٹائم لائنز عوام کے سامنے لائی جائیں۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ لاہور کو ماڈل چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایل ڈی اے اور یونیسیف کے مابین اس معاہدے میں بچوں کے لیے محفوظ اور جامع شہری ماحول کے قیام کا اعادہ کیاگیاہے۔معاہدے میں بچوں کے حقوق، مساوات اور شمولیت کو شہری منصوبہ بندی کا مرکز بنانے پر اتفاق کیاگیاہے۔اس کے مطابق بچوں، نوجوانوں اور کمیونٹی کی فیصلہ سازی میں شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔محفوظ عوامی مقامات، روڈ سیفٹی، ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تغیر معاہدے میں شامل ہیں،رہائش اور واٹر، سینیٹیشن و ہائیجین (واش) انفراسٹرکچر کی بہتری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے تحت سول سوسائٹی، اکیڈمیا، نجی شعبے اور میڈیا کے ساتھ اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔پیش رفت کے جائزے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق نتائج پر مبنی فریم ورک کے تحت کارکردگی کی پیمائش اور اثرات کی نگرانی کی بھی جائے گی۔تقریب میں ایڈشنل اے ڈی جی ایل ڈی اے،چیف انجینئر، چیف ٹاون پلانرز،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹرز ہاوسنگ،ڈائریکٹرز ٹاون پلانرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
ایل ڈی اے اور یونیسف پاکستان کے مابین لاہور کوچائلد فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے 4 مئی کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے
3 دن ago
ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کا کام تکمیل کے قریب،سولر لائٹس کی تنصیب مکمل
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کا ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔*
2 ہفتے ago
غیر قانونی کمرشل پینلٹی کے حصول کیلئے یومیہ بنیادوں پر تمام زونز میں ریکوری آپریشن تیز کیا جائے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
2 ہفتے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاکیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ*
Related Articles
ایل ڈی اے کے ملکیتی گلشن راوی میں اربوں روپے کے پلاٹوں پر قبضے، ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ٹو کے حوالے سے بڑا سکینڈل
3 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کماہاں لدھر روڈ اورزیر تعمیر ایل ڈی اے سٹی سٹرکچر پلان روڈ کا دورہ،بریفنگ
3 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاریلوے اسٹیشن، داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
3 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا 10 غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن، دفاترسربمہر،باؤنڈری وال، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار
3 ہفتے ago


