ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےریلوے اسٹیشن، داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن اور سرکلر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور انکی ٹیم نے بھی ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ دورہ کیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ریلوے اسٹیشن ڈیپو کی اندرونی سڑکوں کی ری ماڈلنگ پر بھی غور کیا گیا۔شہریوں کی سہولت اور بہتر ٹریفک روانی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈیپو کی مجوزہ ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پارکنگ ایریا میں رکھے ریلوے انجن کو نئی جگہ منتقل کیا گیا ہے، بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ اور فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل دی نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔پیڈیسٹرین انڈر پاس پر سیڑھیوں کی تعمیر، دیگر فنشنگ ورک جاری ہیں۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کی 237 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں اور منصوبے پر بلا تعطل کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
1 دن ago
ایل ڈی اے کے مزید 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
*ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔ڈی جی طاہر فاروق*
2 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کابھاٹی چوک کے اطراف فنشنگ کے کاموں میں سستی پر اظہار ناراضگی*
Related Articles
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید 18 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ تبدیل کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
اندرون سرکلر روڈ اور سرکل گارڈن کی اربن ریجنریشن ماڈل کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
4 دن ago
ایل ڈی اے نے تین سال سے زائد عرصہ سے ایک سیٹ پر براجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پرائیویٹ سیکرٹریز اور سٹاف آفیسرز کو تبدیل کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago



