ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کماہاں لدھر روڈ اورزیر تعمیر ایل ڈی اے سٹی سٹرکچر پلان روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔کماہاں لدھر روڈ پر دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔کماہاں لدھر روڈ پر 2.3 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
ایل ڈی اے سٹی سٹرکچر پلان روڈ پر ریلوے پٹی کے دونوں اطراف انڈر پاس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ریلوے لائن کی عارضی ڈائیورشن کے بعد تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انڈر پاس کا 90 فیصد پائل ورک مکمل کر لیا گیا ہے، 1.5 کلومیٹر سڑک پر واٹر بانڈ ڈالی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کی زیر تعمیر سٹرکچر پلان روڈ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔






