بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے لنڈا بازار،ہال روڈ،نولکھا،کرشن نگر،اسلام پورہ اور ابدالی روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔
ایم سی ایل اور داتا گنج بخش زون کے شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے دو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ نو کو سربمہر کر دیا۔






