ایل ڈی اے ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ٹو نے گلشن راوی میں اربوں روپے کی سرکاری ملکیتی پراپرٹیز پر قبضے کروا دیئے ہیں۔ایل ڈی اے کی ملکیتی گلشن راوی کے مختلف بلاکس میں پلاٹوں پر دو دہائیوں میں ایک سو سے زائد قبضے کروائے گئے ہیں۔اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔جس کے مطابق ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ کا بڑا مافیا گلشن راوی میں طویل عرصہ سے سرگرم ہے۔ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر رہائشی کے ساتھ ساتھ کمرشل تعمیرات بھی کروائی گئی ہیں۔ان میں بیشتر کے پاس ایل ڈی اے کے کاغذات موجود نہیں ہیں۔متعدد پلاٹ و اراضی جعل سازی،ریکارڈ میں ردوبدل،ریکارڈ غائب کر کے اور پٹواریوں کے ساتھ ملکر قبضہ گروپوں کے حوالے کی گئی ہیں۔صرف اس وقت ایک درجن سے زائد ایل ڈی اے کے ملکیتی اراضی و پلاٹوں پر تعمیرات جاری ہیں۔جس میں ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو اور ماتحت عملہ ملوث ہے۔سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو کی جانب سے غلام نبی نامی ایل ڈی اے کاچوکیدار فرنٹ میں کردار ادا کر رہا ہے۔جو عرصہ 25 سال سے گلشن راوی میں ہی تعینات ہے تمام ڈیل میں اس کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انسپکٹر اشرف مذکورہ چوکیدار کے ساتھ سرگرم ہے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو سمیرا علی جان کی اس گروہ کو خاص آشیرباد حاصل ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی جانب سے اگر سروے اور تحقیقات کروائی جائیں تو تمام حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔اس وقت ایل ڈی اے کی ملکیتی جن پراپرٹیز پر قبضہ کروا کے تعمیرات مکمل کروائی جا رہی ہیں ان میں 463 بلاک بی،86 بی،20 اے گلشن راوی کے علاوہ
1. 1 block D
2. 1a block D
3. 86 block B
4. 463 block B
5. 546 block B
6. 547 block B
7. 341 block B
8. 550 block B
9. 550a block B
10. 551 block B

شامل ہیں۔قبضوں اور بے ہنگم تعمیرات سے گلشن راوی سیکم کا حسن اور سکون برباد ہو چکا ہے۔شعبہ اسٹیٹ کے اس مافیا کے آگے شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور کمرشلائزیشن کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن پولیٹن پلاننگ بھی بے بس ہے جو ماسٹر پلان پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام رہا ہے۔






