*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت مثالی گاؤں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران مثالی گاؤں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی(پی آر ایم ایس) کے سی ای او خُرم پرویز نے بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مثالی گاؤں پروگرام کو توسیع دی جا رہی ہے۔ پنجاب کے مزید 7500 دیہات کو مثالی بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” ویژن صوبے کی تقدیر بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں پی ڈی پی جبکہ دیہات میں مثالی گاؤں کی سکیمیں مکمل ہو رہی ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کی 10 ڈویژن کے منتخب دیہات میں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ضروری ہے وہاں دوسری شفٹ بھی شروع کی جائے گی۔ دیہات میں لاہور کی طرز پر رنگدار ٹف ٹائلز استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چھپڑوں کی بحالی دیہی زندگی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ مثالی گائوں پروگرام کے تحت چھپڑوں کی صفائی کے بعد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے۔ چھپڑوں کا پانی فصلوں کی آبپاشی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ51 شہروں میں محکمہ بلدیات پی ڈی پی سکیموں کی نگرانی کر رہا ہے۔ زیر زمین واٹر ٹینکس کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ سڑکوں، گلیوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button