ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس پر جاری کاموں کی پراگریس کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔داتا دربار توسیعی منصوبے کے پیڈسٹرین زون پر کام تکمیل کے قریب ہے۔ پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ پر کام دن رات جاری ہے۔ پارکنگ ایریا اور دربار کے پیازہ پر بھی بیک وقت کام جاری ہیں۔انڈر پاس کا مجموعی طور پر 37 فیصد کام مکمل، پائل ورک کا 85 فیصد کام کر لیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تکمیل کے قریب ہے۔پارکنگ ایریا میں سولر لائٹس کی تنصیب، سیٹنگ ایریا پر کام جاری ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف اور سرکلر روڈ پر فساڈ کی اپ گریڈیشن پر ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں کی پراگریس باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
2 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
3 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
4 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
4 دن ago
گلشن راوی ایل ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات
4 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
Related Articles
مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی علی اعجاز کے ہمراہ فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، عطا بخش روڈ اور کماہاں لدھر روڈ کا دورہ
5 دن ago
ایل ڈی اے انتظامیہ نے ٹاؤن پلاننگ زون فور فائیو،سیون میں ڈپٹی ڈائریکٹرز،اے ڈیز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے
5 دن ago




