وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت، صحت اورلیبر کی فلاح و بہبودکو ملک کی ترقی کے لیے ایک بنیادی ستون قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزدوروں کی حفاظت اور بحالی کاعزم کیا ہے۔ کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیکٹریوں اور کارخانوں میں لیبر کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ پر زوردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزدوروں کی حفاظت اور صحت عامہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح قراردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کارخانوں، فیکٹریوں اور دفاتر میں سیفٹی آلات اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لیبر، ورکر اور مزدوروں کا کام کی جگہ پر خطرات سے بچانے کیلئے حفاظتی آلات اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ ایک صحت مند اور محفوظ کارکن ہی ایک مضبوط قوم کی تعمیر کر سکتا ہے۔ تمام اداروں اور صنعتی شعبوں کے مالکان ورکروں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ پنجاب کے ہر ورکر کو صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کارخانوں، دفاتر، ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے۔ورکرز کے تحفظ کیلئے لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں۔ راشن کارڈ کے ذریعے14 لاکھ محنت کشوں کو ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ رواں مالی سال میں 50 ہزار مزید محنت کشوں کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ورک فورس ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، ان کی صحت اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ورکرز کی جان و مال کا تحفظ اور محفوظ ورکنگ انوائرمنٹ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کام کی جگہ پر حادثات کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔ایک ایسے محفوظ ماحول کی تشکیل کا اعادہ جہاں کام کرنے والے ذہنی و جسمانی طور پر محفوظ محسوس کریں۔ورکرز کی صحت اور حفاظت کی پروانہ کرنیوالی فیکٹریوں کو جرمانے ہونگے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طارق مسعود فروکہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمر سہیل کیفی کی تعیناتی
2 دن ago
پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کر دی.،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےمنظوری دیدی
4 دن ago
ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی کی گریڈ 19 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
چاراضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم،مریم نواز نے مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
6 دن ago
پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی ماہ اپریل 2026 کی پرفارمنس رینکنگ جاری،ڈی سی اوکاڑہ کی پہلی،لاہور کی26 ویں پوزیشن
1 ہفتہ ago




