وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورراشدنصراللہ نے این اے 130میں 2 مزید پبلک پارکس کاافتتاح کردیا

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ نے تکونی پارک اورنیشنل ٹاون پارک کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے لیے پبلک پارکس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔پبلک پارکس میں موجوددرخت،پودے ہواکوصاف رکھتے ہیں اورماحول کوآلودگی سے بچاتے ہیں۔میاں مرغوب احمد نے کہاکہ پبلک پارکس شہراورعلاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اورماحول دلکش بناتے ہیں۔ میاں مرغوب احمدنے کہاک این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنارہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اب تک این اے 130 میں 13 پبلک پارکس کا افتتاح کیا جاچکاہے۔ان پارکس میں مرد،خواتین اوربچوں کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ این اے 130 میں مزید پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش کے کام مکمل کیے جائیں گے۔صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حلقے کے تمام پارکس کی تزئین وآرائش کرکے انہیں مثالی بنائیں گے اور مستقبل میں بھی اسی وژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کاسفرجاری رہے گا۔معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ نے کہاکہ پارکس کی تعمیرنو وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہے،اس سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

Back to top button