پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کی مسلسل اور بھرپور کوششوں کے نتیجے میں صوبائی اسمبلی کے نویں اجلاس میں کل مورخہ 14 اپریل 2026 کو ایک اہم توجہ دلاؤ نوٹس (نمبر 590) پیش کیا جائیگا۔ یہ نوٹس ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ عاصمہ عالم نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی توجہ دلانے کے لیے دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات نے 12 مئی 2025 کو جاری ایک مراسلے کے تحت صوبہ بھر کے 82 دستکاری اسکولوں اور انڈسٹریل سینٹرز کو 15 جون 2025 سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کو ہنر سیکھنا متاثر ہوگی بلکہ 337 ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے، جس کا مطلب 337 گھرانوں کے لیے معاش کے بحران کے مترادف ہے۔فیڈریشن نے اس فیصلے کو فوری طور پر ریاستی سطح پر نظرثانی طلب کیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ان دستکاری اسکولوں اور انڈسٹریل سینٹرز کی بندش واپس لے اور انہیں فوری طور پر بحال کرے تاکہ متاثرہ طلبہ اور ملازمین کے خاندانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے اس کامیابی کو عوام دوست جدوجہد کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے محترمہ عاصمہ عالم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکومت سے باقاعدہ مذاکرات اور قانونی آپشنز پر بھی غور کرے گی۔





