رمضان کے دوران پیرا فورس اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے گی،سلمیٰ بٹ

معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیر صدارت اج رمضان میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں بارے پیرا فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسرز نے ان لائن شرکت کی-اس موقع پر سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان سے قبل فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اورپیرا فورس پنجاب میں رمضان کے دوران اشیائے خور و نوش کی نوٹیفائڈ کردہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائے اور اور چارجنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے-انہوں نے بتایا کہ رمضان سے قبل پنجاب بھر میں 100 سے زائد رمضان، سہولت اور سہولت ان ویلز بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں صارفین کو اشیائے خورونوش مارکیٹ سے 15 سے 20 فیصد ڈسکاؤنٹ پر میسر ہوں گی اور ان بازاروں میں فوڈ اتھارٹی کے نمائندے اشیا ضروریہ کوالٹی کو یقینی بنائیں گے جب کہ پیرا فورس رمضان کے مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی-سلمہ بٹ نےپیرا فورس کو ہدایت جاری کی کہ پنجاب کی سبزی اور فروٹ منڈیوں میں انکروچمنٹ اور قیمتوں پر ایکشن سے قبل فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو اگاہ کیا جائے تاکہ منڈیوں میں ہول سیل تاجروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے-انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل پیرا فورس کے تمام سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسرز کو اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹیں فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی بارے مکمل اگاہی حاصل ہو اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے

پیرا فورس کوپنجاب کے تمام اضلاع میں ضروری کموڈٹیز کی کوالٹی اور رسد کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کیے -سلمی بٹ نے پیرا فورس کو پنجاب کے کسی بھی ضلع میں اشیائے ضروریہ کی شارٹیج کی صورت میں فوری محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کو اگاہ کرنے کی ہدایت بھی جا رہی کی-

جواب دیں

Back to top button