چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ٹیکس ریکوری بارے اجلاس ہوا۔ تمام کمشنرز اور انفورسمنٹ افسران کو رجسٹریشن اور ٹیکس کولیکشن اہداف آئندہ 2 روز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ٹیکس ادائیگی میں مسلسل بے ضابطگیاں کرنیوالوں اور عرصہ دراز سے سروسز ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ نئے انفورسمنٹ افسران کی مختلف اضلاع میں تعیناتی اور نئے یونٹس سونپے جائیں گے۔ قوانین میں ترامیم اور اصلاحاتی پروگرام سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ علاوہ ازیں ای آئی ایم ایس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ چیئرمین معظم اقبال سپرا نے مقررہ اہداف کی بروقت تکمیل پر کمشنر گوجرانولہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈویژنل کمشنرز اور انفورسمنٹ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
2 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago






