معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید, ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور فوڈ انڈسٹریز کے نمائندگان نے شرکت کی-اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رمضان بچت پروگرام فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ فیسٹیول 3 دن کے لیے جیلانی پارک میں منعقد کروایا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ
رمضان بچت پروگرام فیسٹیول کا مقصد کم امدن والی فیملیز کو معیاری اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی اور انٹرٹینمنٹ ہے- معاون خصوصی نے بتایا کہ رمضان بچت پروگرام فیسٹیول میں گروسری اور کھانے پینے کی اشیاء ڈسکاؤنٹ ریٹ پر صارفین کومیسر ہوں گی اور اس فیسٹیول میں لاہور کے بڑے سٹورز اور ہوٹلز ڈسکاؤنٹ ریٹ پر اپنی پروڈکٹس فراہم کریں گے جہاں پر 60 سے زائد فوڈ سٹالز قائم کیے جائیں گے-سلمی بٹ نے مزید بتایا کہ رمضان بچت پروگرام فیسٹیول میں شاپنگ کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیےتفریح کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے –






