زندہ دلان لاہور دہائیوں بعد بسنت منانے کیلئے تیار۔۔۔تین روزہ بسنت فیسٹیول میں بیرون ممالک سے بھی شائقین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے متعلقہ محکموں کو تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ،پی ایچ اے اور ایل ڈی اے شہر میں آگاہی پیغامات اور شاہراؤں کو رنگ برنگے پتنگوں سے مزین کر رہے ہیں۔ اندرون لاہور سمیت پورا لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اپنی چھتوں پر احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز سے ہی محفوظ بسنت فیسٹیول سے لطف اندوز ہوا جائے ۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران تینوں روز غیر قانونی تعمیرات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں۔
Read Next
2 دن ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
2 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
3 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
5 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
6 دن ago





