فیصل آباد کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 23 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکج پر کام شروع کردیا گیا،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کو بریفنگ

صوبائی سیکرٹری برائے ہائوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نورالامین مینگل کا دورہ فیصل آباد ، مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے ہمراہ کریسنٹ پارک شیخوپورہ روڈ پر نئے تعمیر ہونیوالے انڈر گرائونڈ ٹینک کا وزٹ کیا۔فیصل آباد کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 23 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکج پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کا پہلا فیز جون 2026 جبکہ دوسرا فیز جون 2027 تک مکمل ہو گا جس سے شہریوں کے نکاسی سے متعلقہ مسائل کا پائیدار اور جامع حل نکلے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سہولیات مہیا کرنے کے لئے صوبہ بھر میں 200 ارب روپے کی سیوریج اپ گریڈیشن سکیموں پر کام جاری ہے اور یہ ترقیاتی سکیمیں پنجاب کے شہریوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہونگی۔مون سون سیزن کے دوران بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے فیصل آباد میں مختلف مقامات پر انڈرگرائونڈ سٹوریج ٹینکس تعمیر کئے جارہے ہیں جو شہر کے پونڈنگ پوائنٹس کی مناسبت سے تعمیر ہونگے۔فیصل آباد کے مختلف مقامات پر انڈر گرائونڈ سٹوریج ٹینکس موسن سون سین کی تعمیر سے بارشی پانی کی مختصر ترین وقت میں نکاسی ممکن ہو سکے گی جو شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔تمام ترقیاتی سکیموں پر حفاظتی انتظامات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ترقیاتی سکیموں کو رواں سال مون سون سیزن سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں تک ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچ سکیں اور رواں سال موسم برسات میں بارشی پانی کے فوری اخراج کا معاملہ حل ہو سکے گا۔ایم ڈی واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے فیز میں کریسٹ پارک مین شیخوپورہ روڈ ، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے ملحقہ ،پاکستان چوک مین نڑوالا روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹائون سوساں روڈ پر 4 انڈر گرائونڈ واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں۔ان چاروں انڈرگرائونڈ سٹوریج ٹینکس کی تعمیر پر 87 کروڑ 57 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کریسنٹ پارک کا پراجیکٹ جولائی 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے ملت چوک میں جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈاکٹر عثمان لطیف ، ڈائریکٹر کنسٹرکشن ویسٹ حافظ اویس جمال ، ڈائریکٹر کنسٹرکشن ایسٹ فرحان اکرم ، کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے ، کنسلٹنٹ ایجنسی کے نمائندے و دیگر افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔

جواب دیں

Back to top button