صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور تدارک کیلئے احکامات جاری کیے۔حلقے کی عوام اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نےحلقے کے مستحق افراد میں راشن اور اشیاء ضروریہ کی تقسیم کیلئے کارکنوں کو ہدایات جاری کیں۔ لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کو مختلف یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی کاموں بارے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے اس بار بھی مستحق افراد میں اربوں روپے تقسیم کیے ہیں۔ رمضان بازاروں میں اشیاء کا معیار اور قیمتوں میں واضح کمی خوش آئند ہے۔ داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور نیلا گنبد کے ترقیاتی منصوبوں کو رواں سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے دشوار گزار راستوں کو ان منصوبوں کی تکمیل سے نئی جہت ملے گی۔
Read Next
18 گھنٹے ago
لاہور،سی کیٹیگری کے 314 پارکس کی بحالی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
19 گھنٹے ago
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
19 گھنٹے ago
جائیکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ،مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
23 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔*
2 دن ago





