​ ڈی سی لاہور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، 14 ہزار سے زائد گلیوں کی تعمیر و مرمت کا ہدف مقرر

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاہور کی پائیدار ترقی اور شہریوں کو معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی لاہور کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور نیسپاک کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 کے تحت اب تک 5278 گلیاں مکمل کی جا چکی ہیں اور ان میں سے 85 فیصد کی انسپیکشن بھی مکمل ہو گئی ہے، جبکہ فیز 1 اور فیز 2 کے مجموعی ہدف کے مطابق 14423 گلیوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور فیلڈ مانیٹرنگ کے ذریعے مٹیریل کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واسا اور ایم سی ایل کو گلیوں کی سطح اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ لاہور کو ایک جدید اور پائیدار ترقی یافتہ شہر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button