وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو خود فون کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حمزہ لیاقت کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیاہے آپ کو اور آپ کو اور آپ کے والدین کو مبارک ہو۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دی -بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے مالک 4 لاکھ 27 ہزارکاشتکاروں نے اپلائی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ گزشتہ ”25“ سال میں 20 ہزار ٹریکٹر دئیے گئے جبکہ دو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر دئیے جو ایک ریکارڈ ہے-پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو ئی ہے۔ 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کا استعمال یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی۔ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں،21 ہزار ٹریکٹر دئیے جاچکے ہیں۔ سی ایم ٹریکٹر سکیم کے 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزارمزید ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔ بریفننگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50% سے بھی کم ہے۔ پنجاب کی زرعی معیشت میں ٹریکٹر سب سے اہم مشین ہے لیکن قیمتوں میں مسلسل اضافے سے چھوٹے اوردرمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا دشوار بن گیا تھا۔
Read Next
2 دن ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
2 دن ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
2 دن ago
پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے سیڈ منی کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
4 دن ago
*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات
5 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
6 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
7 دن ago

