سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کا چار روزہ ریمانڈ،کرپشن کی پانچ انکوئریاں مکمل،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے مقدمہ میں گرفتار سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔۔فاضل عدالت نےسابق سی ای او کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار چیف آفیسر بلدیہ گوجرانوالہ کے خلاف مزید پانچ مقدمات کی انکوائریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔لوٹ مار میں شامل سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آگئے ۔گرفتار سی ای او سے تفتیش کے بعد آنٹی کرپشن کا بلدیہ افس پر چھاپہ۔ضروری ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔اینٹی کرپشن نے سابق سی او میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ کو مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات پر سنئیر سول جج کریمنل ڈویژن گوجرانوالہ چوہدری صفت اللہ کی عدالت میں پیش کر دیا اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم کے 8روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔جس پر عدالت نے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈپراینٹی کرپشن حکام کے حوالہ کردیا

اینٹی کرپشن نے سابق سی او کارپوریشن حیدر چھٹہ کو حافظ آباد کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا سابق ڈی سی حافظ آبادنے انکے خلاف مقدمہ درج کروایاتھا۔۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار سابق چیف بلدیہ کخلاف بدعنوانی کرپشن اور سرکاری پراپرٹیز کو لیز پر دینے کے عوض مبینہ طور پر کروڑوں روپے کک بیک وصول کرنے کی پانچ انکوئریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جن میں میونسپل کارپوریشن کی خاکوانی مارکیٹ کی 12 دکانیں لیز پر دینے کے عوض مبینہ طور پر 7 کروڑ کیک بیک۔ اردو بازار میں فائر برگیڈ کی 27 دکانیں لیز پر دینے میں مبینہ طور پر39 کروڑ۔خیبر ہوٹل جنرل بس اسٹینڈ کی 8 دکانیں پی ٹی آئی کے ایم پی اے طارق گجر کو لیز پردینے میں مبینہ طورپر13 کروڑ روپے۔شیخوپورہ روڈ پر ذبح خانہ کی 13 کینال قیمتی اراضی پی ٹی آئی کے راہنما لالہ اسد اللہ پاپا کو لیز پر دینے کے عوض مبینہ طور پر 12 کروڑ کی کیک بیک حاصل کی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ شہر کی بیوٹیشن کے نام پر بوگس بل پاس کرنے اور کھیالی قبرستان ماڈل پلازہ کی نیلامی اور ترقیاتی کاموں میں خردبرد الزمات کی انکوائری بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔دوسری طرف گرفتار چیف بلدیہ سے تفتیش کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے میونسپل کارپوریشن پر چھاپہ مار کر ضروری ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button