جنوبی ایشیاء کا سب سے پہلا اورجدید ترین پنجاب سائنس انکلیو قائم،ایگریکلچرٹیسٹنگ، ڈرگ ٹیسٹنگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی-وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیاہے-پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) اور لیبارٹری آپریشنز کی لانچنگ کردی گئی- وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین سائنسدانوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیادبھی رکھا-افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی-وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سفارتکاروں کاخیر مقدم کیا-وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ”فل مارکس“ دیئے اورعلامتی سلوٹ پیش کیا-وزیراعظم محمدشہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا-

پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے افعال کار کا مشاہدہ کیاگیا- ایگریکلچر،فوڈ ٹیسٹنگ لیب اورڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں جدید ترین آلات کا معائنہ کیاگیا-وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیبارٹریز میں سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا-پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پی اے ایف ڈی اے میں 232سائنسدان،بیشتر گولڈمیڈلسٹ اور70فیصد خواتین سائنسدان ہیں۔پی اے ایف ڈی اے لیب میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے سائنٹسٹ بھی کام کررہے ہیں۔پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خوراک، زراعت اور ادویات کے معیار کو یقینی بنانا ممکن ہوگا۔ PAFDA کے قیام سے اشیاء کے معیار کے تعین کیلئے غیر ملکی لیبارٹریز پر انحصار ختم ہوگا۔پی اے ایف ڈی اے غیر ملکی صارفین میں میڈ ان پاکستان کا اعتماد بحال کرے گی۔ بریفنگ کے دوران مزیدبتایا گیاکہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں انگلینڈ اور ترکیہ کی مدد سے ڈرگ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب قائم کی گئی ہے۔ پنجاب سائنس انکلیوکے قیام سے ایگریکلچر، ڈرگ اور فوڈ ٹیسٹنگ ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 4.4 ارب روپے سے 42ہائی ٹیک مشینیں لائی گئیں۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں مزید 565ہائی ٹیک مشینیں جلد مہیا کر دی جائیں گی۔ محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کے لئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں کاسمیٹکس کے معیار کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں نیو ٹرنٹ پروفائلنگ، مائیکرو بیالوجی سیفٹی اور استعمال کردہ اجزاء کی تصدیق ممکن ہوگی۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 2ارب روپے سے صوبے کا پہلا وویمن سائنٹسٹ ہاسٹل بنایا جائیگا۔






