*محفوظ بسنت و بلڈنگز سیفٹی اقدامات/کمشنر لاہور کی اہم ہدایات جاری*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے محفوظ بسنت و بلڈنگز سیفٹی اقدامات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایکسئیز بلڈنگز کی جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز عمارات کے سیفٹی اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں، پبلک سیفٹی اقدامات و ایس او پیز کے تحت تمام اے سی ز چیکنگ کے بعد سرٹیفکیٹ دیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈی اے اپنے ایریاز کی عمارات کا سیفٹی اقدامات کا سرٹیفکیٹ دیں گی، محفوظ بسنت کیلئے لیسکو کی ٹیمیں ہر ایریا میں موجود ہوں، لیسکو ٹیمیں بلاتعطل بجلی رسد کو یقینی بنائیں اور پلان کے مطابق ٹیمیں فیلڈ میں موجود رکھیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ہر تحصیل میں بلڈنگز سیفٹی چیکنگ و محفوظ بسنت اقدامات کا معیار یکساں ہے، شہر بھر کی تحصیلوں میں محفوظ بسنت قوانین کی پاسداری یکساں و سو فیصد ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button