لاہور انتظامیہ کے شہر میں محفوظ بسنت آگاہی مہم و سیفٹی اقدامات کے حوالے سے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد کے ہمراہ دہلی دروازے اندرون لاہور اور شاہدرہ کا دورہ کیا. اندرون لاہور دہلی دروازے پر محکمہ صحت، ریسیکیو، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر محکموں کی جانب سے کیمپس و کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ دہلی گیٹ پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بسنت کے دنوں میں ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو (ماک ایکسرسائز) کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمشنرلاہور نے فوری طبی امداد کیلئے صحت کاونٹر پر ادویات و طبی عملے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دہلی گیٹ ایریا میں صفائی و واسا آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مریم خان نے کہا کہ اندرون لاہور سمیت پورے شہر میں بسنت قوانین آگاہی و سیفٹئ مہم گہماگہمی عروج پر ہے، اندرون لاہور و سرکلر روڈ پورے ایریا میں جامع صفائی پرگرام جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری تا 8فروری بسنت خریدوفروخت کی اجازت ہے، ہر سیل پوائنٹ کی سخت چیکنگ جاری ہے، چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے خلافورزی پر انتہائی سخت کاروائی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، سیفٹی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے، تمام محکموں پر مشتمل کوئک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہو گئی ہیں، بسنت قوانین پر عملدرآمد ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے کہ شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، شہری انتظامیہ کی مدد کریں اور بسنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دیں فوری ایکشن ہو گا، شہری بسنت قوانین اور بسنت ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں یہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد کا کہنا ہے کہ قانون و بسنت آرڈنینس کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔






