کمشنر لاہور مریم خان، ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کا بھاٹی، ٹیکسالی ،فوڈ سٹریٹ، دہلی گیٹ اندرون کیمپس کا دورہ

لاہور انتظامیہ کے محفوظ بسنت، صفائی و آگاہی مہم کیمپس کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہورکیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی، ٹیکسالی ،فوڈ سٹریٹ، دہلی گیٹ اندرون کیمپس کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی واسا آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ اندرون لاہور سمیت پورے شہر میں بسنت قوانین آگاہی و سیفٹی مہم جاری ہے،لاہور بسنت کیمپس پر محکمہ صحت، ریسیکیو، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر کے کیمپس و کاونٹرز قائم ہیں. انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور و سرکلر روڈ پورے ایریا میں جامع صفائی پرگرام جاری ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں۔سیفٹی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 8فروری تک بسنت خریدوفروخت کی اجازت ہے۔ہر سیل پوائنٹ کی سخت چیکنگ جاری ہے، تمام محکموں پر مشتمل کوئک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہیں، چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے خلاف ورزی پر انتہائی سخت کاروائی ہوگی، بسنت قوانین پر عملدرآمد ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے کہا کہ شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، شہری بسنت قوانین اور بسنت ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، قانون و بسنت آرڈنینس کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

جواب دیں

Back to top button