لاہور میں بسنت کیلئے پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سیف بسنت کے حوالے سے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور عوامی شکایات کے حل کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان کی انتظامیہ کو پتنگ بازی کا زیادہ سے زیادہ سامان لاہور میں دستیاب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں دستیاب پتنگ بازی کا سامان ایک دن میں لاہور پہنچ جائے گا اور وافر مقدار میں سامان کی دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ بلال یاسین نے کہا کہ بسنت کو "سیف بسنت” بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لوگوں کی خوشیاں واپس لانے کیلئے محفوظ بسنت کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مختصر وقت میں بسنت کے انتظامات یقینی بنائے۔ حکومت نے لاہور کے بعد قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان بنانے کی اجازت دی ہے جہاں سے تمام ضروری سامان ایک روز میں لاہور پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چاروں شہروں میں رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو پتنگیں اور ڈور فروخت کریں گے۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ لاہور میں 6,7,8 فروری کو سیف بسنت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Read Next
24 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
2 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
3 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
6 دن ago



