جشن بسنت کی تیاریاں اور پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں کا جائزہ۔۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے موچی گیٹ لاہور کی مارکیٹ کا دورہ کیا اور قیمتوں بارے استفسار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیا ہے۔عوامی تفریح کے سامان کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا۔ کل سے صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ پنجاب کے 4 اضلاع سے پتنگ بازی کا زیادہ سے زیادہ سامان فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ وافر مقدار میں سامان کی دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی آئے گی،بسنت کو "سیف بسنت” بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لوگوں کی خوشیاں واپس لانے کیلئے محفوظ بسنت کا تحفہ دیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے لاہوریوں سے اپیل کی ہے کہ لاہور میں 6,7,8 فروری کو محفوظ بسنت کیلئے عوام ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ اس کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔ لاہوریوں کی کثیر تعداد کو موچی گیٹ دیکھ کر بچپن کے دن یاد آگئے ہیں۔لاہور کی ثقافت کے کھوئے رنگ ،بسنت کی صورت میں دوبالا ہوں گے۔
Read Next
1 دن ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
1 دن ago
*پاکستان کا سعودیہ اور ترکی سے برادرانہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے امید کا روشن مینار ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 دن ago
*اے ڈی بی وفد کا پنجاب واسا ہیڈکوارٹرز کا دورہ*
4 دن ago
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنیوالے ایم ڈی واسا چنیوٹ محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا
5 دن ago
*پنجاب کے سیوریج نظام کی جدید سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ*
Related Articles
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
1 ہفتہ ago




