بسنت فیسٹیول 2026: ایل ڈبلیو ایم سی کا بسنت صفائی پلان جاری،28 اہم مقامات پر صفائی آگاہی کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے

شہر لاہور میں بسنت فیسٹیول 2026کے موقع پر شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے بسنت صفائی پلان جاری کر دیا ہے۔بسنت صفائی پلان کے مطابق افسران و صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بسنت صفائی پلان پر 6 سے 8 فروری تک عملدرآمد جاری رہے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے20 ہزار سے زائد ورکرز، ڈرائیورز، 2500 لوڈر رکشے خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔خصوصی صفائی انتظامات کے تحت اندرون لاہور کے 12 دروازوں اور تاریخی مقامات کے گرد واشنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔بسنت فیسٹیول پر شہر بھر کے تمام کائٹ زونز میں بہترین صفائی اقدامات کے لیے تینوں شفٹوں میں عملہ تعینات رہے گا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والے دکانداروں کو پیپر ویسٹ ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بسنت کے موقع پر ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے تعینات رہیں گی۔گلی ،محلوں اور سڑکوں پر گری پتنگیں اور الجھی ڈور فوری ہٹانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی عملہ متحرک رہے گا۔بسنت کے موقع پر فوڈ اسٹریٹس اور فوڈ اسٹالز کے گرد اضافی صفائی عملہ تعینات رہے گا۔ورکرز کی حاضری، آپریشنل گاڑیوں کی ورکنگ سینٹرل کنٹرول سے مانیٹر کی جائے گی۔مزید برآں

لاہور کے 28 اہم مقامات پر صفائی آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔بسنت فیسٹیول کے بعد9 فروری کو گرینڈ صفائی آپریشن کے ذریعے شہر کو زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button