وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید ،چیف انجینئر ٹیپا اور ایم ڈی واسا لاہور نے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے تمام پراجیکٹس سائٹس کو نوگو ایریا قرار دینے کی ہدایت کردی، صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ صوبائی وزیر نے تمام پراجیکٹس سائٹس مکمل کور کرنے اور لائٹس کی فوری تنصیب کی بھی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ کو پنجاب بھر کے مین ہولز ایس او پیز بارے قانون سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کو کوئی ازالہ نہیں، ہائی رسک علاقوں میں سیفٹی بورڈز بھی نصب ہوں گے۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ میں بتایا کہ بھاٹی چوک سے موہنی روڈ تک توڑ پھوڑ کے کام 2 روز میں مکمل کر کے راستے کلیئر کردیے جائیں گے، ایم ڈی واسا لاہور کا بتانا تھا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ہونیوالے واسا کے ترقیاتی کام بسنت کے دوران روک دیے جائیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں 3 لاکھ 37 ہزار واسا میں ہولز جبکہ صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد ہیں۔ لاہور میں 110 اوپن ڈرینز جبکہ پنجاب بھر میں 1100 سے زائد ہیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے چیف انجینئر ٹیپا کو داتا دربار اور بھاٹی چوک سائٹس کے کاموں کی رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔
Read Next
2 دن ago
*واسا لاہور ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا سیکرٹری نورالامین مینگل کے ہمراہ چوبرجی انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا دورہ
5 دن ago
*صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ*
5 دن ago
بچوں کے مین ہولز کے گرنے میں واقعات پر صوبائی وزیر بلال یاسین برہم،افسران کو مانیٹرنگ میکنزم بہتر بنانے کی آخری وارننگ
7 دن ago
*واسا پنجاب کی مزید نئی آپریشنل گاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت*
Related Articles
*ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب کی مؤثر نمائندگی پر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کا پھاٹا کو خراجِ تحسین*
7 دن ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
1 ہفتہ ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
1 ہفتہ ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago


